970×90
970×90

سال 2017کا بہترین بلے باز اور باولر کا اعزاز پاکستانی لے اڑے ،یہ کون ہیں

سال 2017کا بہترین بلے باز اور باولر کا اعزاز پاکستانی لے اڑے ،یہ کون ہیں ؟جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے پاکستان کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان اور فاسٹ بولر محمد عامر کو سال 2017 کے بہترین ون ڈے بیٹسمین اور باولر کا ایوارڈ دے دیا ۔فخر زمان کو یہ ایوارڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار سنچری سکور کرنے پر دیا گیا جبکہ محمد عامر کو اسی میچ میں روہت شرما، ویرات کوہلی اور شکھر دھون کی وکٹیں محض 16 رنز کے عوض حاصل کرنے پر دیا گیا۔ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین اننگز کا ایوارڈ آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ کے نام رہا۔ انہوں نے بھارت کے خلاف پونے میں 109 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو غیر متوقع جیت سے ہمکنار کروایا تھا۔
ٹیسٹ کی بہترین بولنگ کا ایوارڈ نیتھن لیون نے جیتا، جنہوں نے بنگلور ٹیسٹ میں 50 رنز دیکر آٹھ وکٹیں گرائیں تھیں۔اس کے علاوہ افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان کو ایسوسی ایٹ ٹیموں کے بہترین باولنگ پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ بھارت کے کلدیپ یادیو بہترین ڈیبیو قرار پائے۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *