970×90
970×90

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کو مختصر لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارف کی ریپ کا نشانہ بنانے کی دھمکی

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ زرین خان مختصر لباس پہننے پر ریپ کی دھمکی دینے والے شخص پر برس پڑیں اور اسے تھپڑ مارنے کی دھمکی دے دی۔ زین خان نے کہا کہ اگر ان کے بارے میں کچھ کہنا ہے تو ان کے منہ پر کہا جائے سوشل میڈیا پر چھپ کر کہنے سے کچھ نہیں ہوگا۔
بھارتی چینل ایم ٹی وی پر ”ٹرول پولیس“ نامی پروگرام شروع کیا جارہا ہے جس میں سوشل میڈیاکے ان صارفین کو بلایا جائے گا جو اداکاروں یا اداکاراﺅں کو ٹرول کرتے ہیں۔ اس پروگرام میں فریقین کو(اداکار بمقابلہ سوشل میڈیا ٹرول) آمنے سامنے بٹھا کر اس معاملے پر بحث کرائی جائے گی جس پر ٹرول کیا گیا۔ حال ہی میں اس شو کا پرومو ریلیز کیا گیا ہے جس میں اداکارہ زرین خان اپنے بارے میں تبصرہ کرنے والے شخص کو کھری کھری سناتی نظر آرہی ہیں۔
رواں سال جنوری میں سوشل میڈیا پر ایک شخص نے زرین خان کو زیادتی کی دھمکی دی تھی بعدازاں اس شخص کو اس شو میں بلالیا گیا۔ اپنے سامنے اس شخص کو دیکھ کر زرین جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور اسے کھری کھری سناتے ہوئے کہا تم کون ہو، کون پہچانتا ہے تمہیں، تمہیں ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔
زرین خان کو اس شخص پر اتنا شدید غصہ آیا کہ انہوں نے شو کے دوران ہی اسے تھپڑ مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میرا ہاتھ تمہارے منہ سے بڑا ہے اگر میں نے تمہیں تھپڑ مارا تو تمہارا جبڑا ٹوٹ کر نیچے گر جائے گا۔ بعد ازاں زرین خان غصے میں وہاں سے چلی گئیں۔
زرین خان نے شو کے پرومو کی مختصر ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر آپ مجھے کچھ کہنا چاہتے ہیں تو میرے منہ پر کہیں، ہجوم کے پیچھے یوزر نام کو استعمال کرتے ہوئے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *