970×90
970×90

جیو ٹی وی کے مالک کی دوسری بیگم دراصل

” جیو ٹی وی کے مالک کی دوسری بیگم دراصل۔۔۔ “ تحریک انصاف کے رہنما نے ایسا شرمناک ترین ’ حملہ ‘ کردیا جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کی دوسری بیوی قادیانی ہے جو انہیں نظریہ پاکستان کے خلاف اور بھارت اور ملک دشمن قوتوں کے حوالے سے کنٹرول کرتی ہے ، میر شکیل کی تیسری بیوی 2 سے 3 گھنٹے لے رہی ہے۔

Second wife.

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے جیو گروپ کو ” امن کی آشا، دشمن کی بھاشا، محبت کا تماشہ اور جیو کی نتاشہ“ کے القابات سے نوازنے کے بعد کہا کہ اس ادارے کے ملازمین ”عمر چمچہ، نجم سیٹھی، حامد میر“ وغیر کو بریکنگ نیوز دے رہا ہوںکہ میر شکیل کی دوسری بیوی قادیانی ہے اور وہ انہیں کنٹرول کرتی ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میر شکیل کی قادیانی بیوی انہیں نظریہ پاکستان کے خلاف ، بھارت اور ملک دشمن قوتوں کے حوالے سے کنٹرول کرتی ہے، میر شکیل کی تیسری بیوی جیو پر 2 سے تین گھنٹے لے رہی ہے۔” اگر یہ لوگ آزادی صحافت کے دعویدار ہیں تو یہ خبر بریک کرکے دکھائیں، اگر وہ یہ خبر بریک کردیں تو میں بول ٹی وی والوں کی منت کرلوں گا اور بول ٹی وی پر بیٹھ کر ان کی تعریفیں کروں گا“۔
پی ٹی آئی رہنما نے دھمکی دی اور کہا ریت کے محلات میں بیٹھ کر دوسروں کے گھروں پر پتھر نہ پھینکا کرو، تمہارے باپ بھی موجود ہیں، یہ جس قسم کی صحافت کرتے ہیں انہیں وارننگ دے رہا ہوں کہ اپنی اوقات میں رہیں۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *